Thursday, March 8, 2018

فیس بک نے وائس کلپ سٹیٹس کیلئے تجربات شروع کر دیئے

رپورٹس کے مطابق فیس بک پر صارفین جلد ہی سٹیٹس پڑھنے کی بجائے سن بھی سکیں گے۔فیس بک نے ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کر دئیے ہیں، جس میں صارفین ٹیکسٹ سٹیٹس کی بجائے وائس کی صورت میں اپنا سٹیٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔ تجربات کے بعد یہ آپشن فیس بک کے سٹیٹس سیکشن میں شامل کیا جائے گا۔

وائس کلپ کا یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زبردست ہے جو لمبے لمبے سٹیٹس ٹائپ نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود بھی اپنی بات اپنے دوستوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

Previous Post
Next Post

0 Comments: